قطری شہزادہ کے بغیر شریف خاندان کے پاس منی ٹریل نہیں، عمران خان

11:13 AM, 6 Jun, 2017

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ کے بغیر شریف خاندان کے پاس منی ٹریل نہیں، قطری شہزادہ وہ آخری سہاراتھے جس کا شریف خاندان کوآسرا تھا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹوئٹرپرپیغام میں کہاہے کہ قطری شہزادہ وہ آخری سہاراتھے جس کاشریف خاندان کوآسرا تھا۔ عمران خان نے کہاکہ قطری شہزادے کے بغیرشریف خاندان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں۔ اگر قطری شہزادے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوتے تواس کامطلب ہواکہ شریف خاندان کے پاس ظاہرکرنے کومنی ٹریل نہیں رہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لندن فلیٹس کرپشن کی رقم سے خریدے گئے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں