ریاض: قطر کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے بعد سعودی حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ گلوبل کی نشریات پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے سعودی عرب میں قائم اس کے بیورو آفس کو بند کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزات اطلاعات نے الجزیرہ کا لائسنس کینسل کرتے ہوئے اس کی نشریات پر پابندی لگادی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الجزیرہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے۔سعودی عرب میں الجزیرہ کے ؛لائسنس معطلی کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی چینل کی نشریات بند ہوگئی ہیں جس پر کئی صارفین نے چینل کی نشریات کی بندش پر شکایات درج کرائی ہیں، دوسری جانب مصر نے بھی اخوان المسلمون کی حمایت کرنے پر الجزیرہ کی نشریات کو معطل کیا ہوا ہے جبکہ الجزیرہ کے کئی صحافیوں جن میں آسٹریلوی اور کنیڈین صحافی شامل ہیں کے مصر میں داخلے پر پابندی ہے جبکہ اس پابندی کے خلاف 2سال تک مسلسل صحافی تنظیموں نے احتجاج کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔