ہرارے : ٹی ٹوئنٹی کے عالمی چیمپئن بھارت کو زمبابوے کی ٹیم نے بدترین شکست دے دی ہے۔ 116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 102 پر ڈھیر ہوگئی۔
ہرارے میں کھیلے جارہے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر بھی کراس نہ کرسکے۔
جواب میں بھارت کی ساری ٹیم 20 ویں اوور میں 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔سکندر رضا اور چترا نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔