اسلام آباد: وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیار کر لیا۔ وزیراعظم نے کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وازتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا۔ وزیراعظم کیُ طرف سے قائم انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا۔پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے۔ کشمیر افیئر، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔
وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کا جواب مانگ لیا۔ پانچ وفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے کام شروع کر دیا۔ جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئی ہیں انکا کردار بتایا جائے۔
وزارت ثقافت و قومی ورثہ کو وزارت اطلاعات میں ضم کیا جائے گا۔ وزارت اطلاعات نے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ۔ پاک پی ڈبلیو کو ختم کرنے کا پہلے فیصلہ ہو چکا ہے پر تیزی سے کام جاری ہے۔