وزیر اعظم کا عوام دشمن واپڈا افسران کو معطل کرکے سخت کارروائی کا حکم

وزیر اعظم کا عوام دشمن واپڈا افسران کو معطل کرکے سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  بجلی صارفین کے بِلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ ایسے عوام کے دشمن افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔   وزیر اعظم نے  ایسے افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اہلکاروں نے گزشتہ ماہ جان بوجھ کر شہریوں کو زیادہ بل بھیجے تاکہ وہ زیادہ بل والے سلیب میں آجائیں ۔ 

مصنف کے بارے میں