اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کر نے کی شرط مان لی اور 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس پر یکم جولائی سے فنانس بل میں عائد کیا گیا 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے وفاقی وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے ڈی جی آئل کی جانب سے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی گئی تھی کیونکہ ڈیلرز، ریٹیل آؤٹ لیٹس(پیٹرول پمپس) حکومت کے مقرر کردہ فکسڈ ڈیلر مارجن پر کام کرتے ہیں اس لیے یہ شعبہ ریگولیٹڈ قیمتوں کا ہے۔