پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ گیری کرسٹن گیری کرسٹن آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے،چیئرمین محسن نقوی کی گیری کرسٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹیم کے پوسٹ مارٹم سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کا پیر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد گیری کرسٹن واپس ساؤتھ افریقہ چلے گئے تھے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کو طلب کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کو طلب کیا تھا، گیری کرسٹن محسن نقوی کو ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر رپورٹ جمع کروا چکے ہیں۔ چیئرمین محسن نقوی کی گیری کرسٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹیم کی سرجری سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
علاوہ ازیں گیری کرسٹن کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بھی چیئرمین محسن نقوی نے طلب کیا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جب کہ پی سی کے اندر معاملات بہتر کرنا بھی چیلنج ہے۔