برطانوی وزیراعظم کے عہدہ سنبھالتے ہی کابینہ تشکیل، پاکستانی نژاد شبانہ محمود وزیر انصاف

01:40 PM, 6 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانوی وزیراعظم  سرکیئر اسٹارمر نے عہدہ سنبھالتے ہی کابینہ تشکیل دے دی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریچل ریوز کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا، وہ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سونپ دیا گیا  ، ڈیوڈ لیمے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔جان ہیلے وزیر دفاع مقرر کیے گئے ہیں۔ ریچل ریوز کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا، وہ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔

پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر انصاف بنادیا  گیا، یوویٹ کُوپر وزیر داخلہ ہوں گی۔بریجٹ فلپسن کو وزیر تعلیم اور ویس اسٹریٹنگ کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے، ایڈ ملی بینڈ کو وزارتِ توانائی سونپی گئی ہے۔

مزیدخبریں