پی ٹی آئی کا  اسلام آباد میں آج ہونے والا  جلسہ ملتوی

12:52 PM, 6 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا  اسلام آباد میں آج ہونے والا  جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آج کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں۔بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ عدالت سے درخواست کریں گے عاشورہ کے بعد جلسے کی اجازت دی جائے۔چند دن کی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے  گی ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر سیاست مکمل نہیں، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہم سب کوشش کررہے ہیں، عدالت کی ہدایت پر جاری ہونے والا نوٹیفکیشن ڈی سی معطل نہیں کرسکتا، یہ توہین عدالت ہے۔

مزیدخبریں