لاہور مری اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا اور متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے ۔
راولپنڈی، اسلام آباد، میں بھی بارش ہوئی، اسکردو کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ جھل مگسی اور گرد و نواح میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔
جڑواں شہروں میں 30ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ چار فٹ تک پہنچ گیا۔
اسکردو کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی ۔ جھل مگسی اور گرد و نواح میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی تیزبارش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جولائی تک پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے ۔لاہور ،سیالکوٹ ،نارووال راولپنڈی ،فیصل آباد اور پشاور میں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطر ہ ہے ۔