تہران: ایران کے مسعود پیزشکیان، جو کہ ایک دل کے سرجن اور قانون ساز ہیں، نے اپنے حریف سعید جلیلی کو شکست دے کر صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔
ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ختم ہو گئی۔سرکاری گنتی کے مطابق پیزشکیان نے 53.7 فیصد ووٹ حاصل کیے، یا 16.3 ملین۔ جلیلی کو 44.3 فیصد یا 13.5 ملین ووٹ ملے۔
ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا جبکہ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد تھا۔پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 1979ء کے بعد سے سب سے کم تھا۔28 جون کے صدارتی الیکشن میں کوئی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔
نتائج کے اعلان کے بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک کے لیے”محبت اور مدد کے لیے“ ووٹ دیا۔انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ ”ہم سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔ ہم سب اس ملک کے لوگ ہیں۔ ہمیں ملک کی ترقی کے لیے سب کو استعمال کرنا چاہیے“۔
واضح رہے کہ مسعود پیزشکیان نے سعید جلیلی کے مقابلے واضح برتری حاصل کی جو ایک سخت گیر قدامت پسند ہیں جنہوں نے کبھی عوامی عہدہ نہیں رکھا لیکن انہیں طویل عرصے سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ایرانی علما کے پسندیدہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔