پیرو میں آتش فشاں پھٹنے پر دو ماہ کی  ایمرجنسی لگ گئی

پیرو میں آتش فشاں پھٹنے پر دو ماہ کی  ایمرجنسی لگ گئی

لیما: پیرو میں آتش فشاں پھٹنے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔  جنوبی امریکی ملک پیرو میں آتش فشاں پھٹ پڑا ، ملک میں 2 ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں سے راکھ اور گیس نکل رہی ہے ، اور راکھ5500  میٹر کی بلندی پر پہنچ گئی جبکہ 10 کلو میٹر کا علاقہ لپیٹ میں آگیا ہے ۔پیرو کے وزارت ماحولیات کے مطابق  راکھ ہواؤں کے ذریعہ جنوبی اور جنوب مشرقی علاقے میں پھیل رہی ہے۔

ممکنہ خدشات کے پیش نظر آتش فشاں کے آس پاس متاثرہ علاقے میں 2 ہزار سے زائد مکینوں کو نکال لیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں