کم سے کم پنشن 12 ہزار روپے، ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

 کم سے کم پنشن 12 ہزار روپے، ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر ہے، جبکہ پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔  اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا


نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔