ڈریپ کا جعلی ادیات کے خاتمے کے لیے  بڑا فیصلہ

ڈریپ کا جعلی ادیات کے خاتمے کے لیے  بڑا فیصلہ

 اسلام آباد: ڈریپ نے جعلی ادویات کے خاتمے کے لے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے  تمام فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو آئندہ دو ہفتوں کے دوران ادویات پر بار کوڈز کی پرنٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے تمام فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو آئندہ دو ہفتوں کے دوران ادویات پر بار کوڈز کی پرنٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ 

وفاقی سیکریٹری صحت کی زیر صدارت پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ اس   میں اتھارٹی کو ادویات ساز ایسی تمام کمپنیوں کوانتباہی خطوط جاری کرنے کی ہدایت کی گئی  جو اپنی مصنوعات کی پیکنگ پر بارکوڈ پرنٹ نہیں کررہی ہیں۔علاوہ ازیں بورڈ نے سیکریٹری وزارت نیشنل ہیلتھ کی سربراہی میں بارکوڈ نگ رولز پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی ہے۔ ان قوانین کے مطابق ادویات کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ پر 2 ڈی بارکوڈنگ پرنٹ کرنا ہوگی۔


ادویات کی مصنوعات کی نشاندہی اور شناخت کے لیے 2 ڈی بارکوڈ میٹرکس جیسے اقدامات کرنے سے تمام جعلی اور نقلی ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

مصنف کے بارے میں