راولپنڈی : راولپنڈی کی عدالت نے عمران ریاض خان کیخلاف اٹک میں درج ایف آئی آر سے پیکا ایکٹ کے تحت درج دفعات ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ اٹک عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں۔ سپیشل مجسٹریٹ راولپنڈی پرویز خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کو آج ہی اٹک کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم رات 12 بجے سے قبل عمران ریاض خان کو اٹک عدالت کے سامنے پیش کرے ۔ سپیشل مجسٹریٹ پرویز خان نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔