لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔جسٹس علی باقر نجفی نے حلیم عادل شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
نیو نیوز کے مطابق جسٹس باقر علی نجفی نے حلیم عادل شیخ کی بازیابی کیلئے درخواست دی گئی۔ لاء افسر نے عدالتی کارروائی کے دوران صورتحال سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا جامشورو میں حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ صوفی عبدالحفیظ ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت ٹیم کو طلب کیا گیا۔ بتایا گیا کہ مقدمہ میں مغوی اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا۔ دو مقدمات کی تفتیش کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی۔لاء افسر نے ریکارڈ پیش کیا۔ٹیم کوئی اتھارٹی لیٹر پیش نہ کرسکی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے مطابق حالات واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ عدالت آئین کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پابند ہے۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی دیدیا۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت 18 جولائی تک منظور کرلی۔