اسلام آباد: ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کیلئے سعودی حکومت نے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عازمین حج کو جمعرات 7 جولائی رات 12 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حج ویزے سال 2022ءکیلئے غیر معمولی تبدیلی کی جا رہی ہے، عازمین کو کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے مملکت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گاکا کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر کی تعمیل میں ناکامی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، نئے حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ نئے قانون کے تحت پاکستان میں گزشتہ روز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھنسے مسافر بھی سفر کریں گے، عازمین حج کو پشاور، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے مختلف پروازوں کی ذریعے روانہ کیا جائے گا۔
سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
04:53 PM, 6 Jul, 2022