ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 324 میگاواٹ تک پہنچ گیا

01:59 PM, 6 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،دیہی و شہری علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 324 میگاواٹ  جبکہ  پیداوار 21ہزار622 میگاواٹ ہے ،ملک میں بجلی کی کل طلب   28 ہزار 946 میگاواٹ ہے۔

ذرائع  پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 5 ہزار 660 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار670میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 900میگاواٹ ہے ،ونڈ پاور پلانٹس 900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 111 ہے ،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 103میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔


جوہری ایندھن 2ہزار 278 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،ملک کے مختلف علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

مزیدخبریں