پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

12:26 PM, 6 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

پارٹی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے لاہور کے علاقے گلبرگ سے حراست میں لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسدعمر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو اغوا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صورتحال بار ، بینچ ، میڈیا اور انسانی حقوق کےتنظیموں کے لیےامتحان ہے۔

 حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا  ہے کہ حلیم عادل کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری لرزتی ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔حلیم عادل کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا ،عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ  ہتھکڑی عمران ریاض کو نہیں لگائی گئی بلکہ جمہوریت کو لگا دی گئی۔جو کچھ ہو رہا ہے یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ  سندھ حکومت کی جانب سے پنجاب گورنمنٹ کو حلیم عادل شیخ کی گرفتای کے لیے مراسلہ  لکھا گیا تھا،  نیو نیوز کو حاصل ہونے والے مراسلے میں لکھا گیا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے ۔لاہور پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے معاونت درکار ہے۔

مزیدخبریں