کورونا کے 800 سے زائد نئے کیسز رپورٹ، شرح4.6ریکارڈ

10:22 AM, 6 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک میں کوروناوائرس کی چھٹی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد تک پہنچ گئی۔

قومی ادارے برائے صحت ( این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 805 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ  ایک مریض انتقال کرگیا۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں17ہزار150 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.69فیصد رہی۔ جبکہ  ملک بھر میں کورونا کے168مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مزیدخبریں