اسلام آباد: ملک میں کوروناوائرس کی چھٹی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد تک پہنچ گئی۔
قومی ادارے برائے صحت ( این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 805 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ ایک مریض انتقال کرگیا۔
COVID-19 Statistics 06 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 6, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,150
Positive Cases: 805
Positivity %: 4.69%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 168
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں17ہزار150 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.69فیصد رہی۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا کے168مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔