عمران ریاض خان کی حوالات کے اندر سے ویڈیو منظر عام پر 

01:10 AM, 6 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اٹک: اینکر پرسن عمران ریاض کی حوالات کے اندر سے وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ عمران ریاض ویڈیو میں کہہ رہے کہ مجھے تکیہ منگوا دیں۔ 

عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا کہ دیکھتے یہ مجھے رہا کرتے یا نہیں لیکن میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔ 

واضح رہے کہ رات گئے عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے موٹروے سے گرفتار کیا ہے اور انہیں تھانہ سٹی کی حوالات میں رکھا گیا ہے۔ عمران ریاض کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی ہے جس پر عدالت نے آئی جی سے 10 بجے صبح جواب طلب کیا ہے۔ 

مزیدخبریں