اینکر عمران ریاض کی گرفتاری، اسلام آباد ہائیکورٹ آدھی رات کو کھل گئی، پولیس حکام طلب 

12:27 AM, 6 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اینکر عمران ریاض خان کی گرفتاری پر ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ آدھی رات کو کھل گئی ۔ عمران ریاض کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق عمران ریاض خان کی گرفتاری پر توہین عدالت درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے مجاز افسر کو آج صبح دس بجے  طلب کر کیا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد سے پوچھا ہے کہ  آئی جی اسلام آباد وضاحت کریں عدالتی حکم عدولی کیوں ہوئی؟ 

مزیدخبریں