کراچی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کے اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ آگیا ۔عدالت نے مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔
نیو نیوز کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کے کیس میں قائد اعظم منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خلاف کارروائی سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزار قائد کی بے حرمتی اور کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کا مؤقف تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا لہٰذا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔
عدالت نے مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔ خیال رہے کہ کراچی میں قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی کا واقعہ 18 اکتوبر 2020 کو پیش آیا تھا۔