آزاد کشمیر : پی ٹی آئی کی انتخابی مہم وزیراعظم عمران خان چلائیں گے 

آزاد کشمیر : پی ٹی آئی کی انتخابی مہم وزیراعظم عمران خان چلائیں گے 
کیپشن: آزاد کشمیر : پی ٹی آئی کی انتخابی مہم وزیراعظم عمران خان چلائیں گے 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور آزادکشمیرکے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم اور تفصیلی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان آزادکشمیر میں انتخابی مہم کےسلسلے میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان سوموار 12جولائی شام پانچ بجےمیرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے  جبکہ 18 جولائی کو باغ میں اور 23جولائی کو مظفرآباد میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کریں گے۔

 پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں جاری پی پی آئی ازاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کی انتخابی مہم پر بریفنگ بھی دی۔دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو اس بات کا یقین دلایا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

آزاد کشمیر میں ایک ایسی حکومت تشکیل دی جائے گی جو کہ مسئلہ کشمیرکو اٹھانے  اور آزاد کشمیر میں عوام کی بہتری اور خوشحالی لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔آزاد کشمیر میں عوام پی ٹی آئی کووزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے اور عام آدمی کی حالت زاربہتری کے لئے ووٹ دیناچاہتے ہیں۔

وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپوراورآزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری  نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے انتخابی مہم کے لئے جلسوں میں شرکت پرآمادگی کے لئے خصوصی شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے اپنی حالیہ میرپور ڈویژن میں انتخابی مہم چلانے کی تفصیلات سے بھی وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔