سیاسی جماعتوں کی اپنی اوقات نہیں یہ کھڑی ہی الیکٹ ایبلز کی بنیاد پر ہیں، فواد چوہدری

سیاسی جماعتوں کی اپنی اوقات نہیں یہ کھڑی ہی الیکٹ ایبلز کی بنیاد پر ہیں، فواد چوہدری
کیپشن: سیاسی جماعتوں کی اپنی اوقات نہیں یہ کھڑی ہی الیکٹ ایبلز کی بنیاد پر ہیں، فواد چوہدری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس آزاد کشمیر میں امیدوار ہی پورے نہیں ہیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن پر اپوزیشن کے دھاندلی کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا اپوزیشن کے پاس آزاد کشمیر میں امیدوار کھڑے کرنے کے لیے نہیں ہیں اور یہ ابھی سے ہی دھاندلی کا بیانیہ نہیں بنائیں گے تو بعد میں جواب کیسے دیں گے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں تو کھڑی ہی الیکٹ ایبلز کی بنیاد پر ہیں، ان کی اپنی کوئی حیثیت و اوقات نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کس بنیاد پر دعویٰ کرتی ہے کہ اس کے لوگ دوسری طرف چلے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں نواز شریف کس آئیڈیالوجی کے تحت آصف زرداری کی گود میں بیٹھ گئے ہیں؟، انہوں نے ایک اور سوال کیا کہ بتایا جائے کہ آصف زرداری کس نظریے کے تحت مولانا فضل الرحمٰن کے ہوگئے ہیں؟

اس سے قبل فواد چوہدری نے بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ اسکردو اور گلگت کےایئرپورٹس کو وسعت دے رہے ہیں اور دونوں ایئرپورٹس کی وسعت کا مقصد انہیں سال کے 12 ماہ کھلے رکھنا ہے،کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمتوں کیلئےشفاف ٹیسٹنگ کے نظام پر بھی بات ہوئی جبکہ شفاف ٹیسٹنگ نطام وضع کرنے کیلئے کابینہ نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

فواد چوہدری  نے کہا فلیگ ایکٹ کے تحت وفاقی وزرا کو جھنڈا لگانے کی اجازت ہے،وزیراعظم نےسرکاری اکابرین کےغیرضروری پروٹوکول کانوٹس لے لیاہے،وزیراعظم نےگورنر،وزرا کےپروٹوکول میں کمی لانے کی ہدایت کر دی ہے انہوں نے کہا تمام سرکاری اکابرین غیرضروری پروٹوکول سےمکمل اجتناب کریں،جہاں پروٹوکول زیادہ ہوگاوہاں وزیراعظم ایکشن لیں گے،آئندہ ماہ وزیراعظم اس معاملے میں تفصیلی پالیسی لے کر آئیں گے ۔