کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16,218 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 953 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 افراد کی اموات بھی رپورٹ ہو چکی ہیں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 953 مریضو ں میں سے 553 مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ،سندھ میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 315,378 ہوچکی ہے،اب تک 4,596,490 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے،گھروں میں20,581 ،آئسولیشن سینٹرز میں 60 اور 656 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،آج بھی مختلف ہسپتالوں میں48 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہےصوبے کے 953 نئے کیسز میں سے722 کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع شرقی 239، ضلع وسطی 161، ملیر 55، کورنگی 50، ضلع غربی 56 اورضلع جنوبی میں سے161 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔