لندن: عرب ملک تیونس سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی نے پہلی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں جاری ٹینس چیمپئن شپ میں تیونس سے تعلق رکھنے والی انس جابر نے پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی ایگا شو اٹیک کو شکست دے کر ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
انس جابر ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ انس جابر ویمن چیمپئن شپ کے ساتویں روز اور سنگل کے چوتھے راؤنڈ میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی فرنچ چیمپئن کے مدمقابل آئیں۔
انہوں نے چوتھے راؤنڈ میں پانچ ساتم چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔ اب منگل (آج) اُن کا دوسرا مقابلہ بیلا روس سے تعلق رکھنے والی آرینا سبلینکا سے ہوا، اس میں بھی انہوں نے چھ تین، چار چھ اور چھ تین سے فتح اپنے نام کی۔
انس جابر کوراٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور تیونسی کھلاڑی ہیں۔ انس جابر کا کہنا ہے کہ ’میں نے کھیل کے دوران اپنے حواس پر قابو رکھا اور تحمل کا مظاہرہ کیا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’یہ ایک زبردست میچ تھا اور جب میں پہلے سیٹ میں ناکام رہی تو مجھے غصہ ہونے کے بجائے پرسکون رہنا تھا کیونکہ غصہ میرے مقصد کے حصول میں مددگار نہ ہوتا۔‘