سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

07:22 PM, 6 Jul, 2021

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا امن پاکستان میں ترقی کی ٹھوس بنیاد ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ قربانیوں اور مشکلات سے حاصل امن کے ثمرات سمیٹے جائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات بلوچستان کی ساتویں قومی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرے ہوئے کہی۔

ورکشاپ میں ارکان پارلیمان، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی، شعبہ تعلیم اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد بلوچستان کی مستقبل کی قیادت کو اہم قومی اور صوبائی امور پر آگاہی دینا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطرات کا قومی سطح پر جواب دینا وقت کی ضرورت ہے۔ قومی قیادت بلوچستان کو اہمیت دے رہی ہے جبکہ فوج ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہم ایک پرعزم قوم ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں ترقی اور استحکام کے لیے ثابت قدم رہی۔

مزیدخبریں