آرمی چیف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

06:49 PM, 6 Jul, 2021

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

ملاقات میں افغان امن عمل اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں خدمات پر آذربائیجان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ کے لیے آذربائیجان کے سفیر کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزیدخبریں