ہاکی ورلڈکپ 1994 کے ہیرو نوید عالم خان کینسر کے عارضے میں مبتلا، بیٹے کی علاج میں مدد کی اپیل

06:46 PM, 6 Jul, 2021

لاہور:پاکستان ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم خون کے سرطان (بلڈ کینسر) میں مبتلا ہو گئے ۔  ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو اولمپین نوید کو شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص کے بعد آرام کا مشورہ دیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق نوید عالم کے صاحبزادے حسان نوید عالم نے بتایا ہے کہ بابا کی ابھی طبیعت کچھ بہتر ہے اور انہیں آئندہ ہفتے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ان کا پھر علاج شروع ہو گا۔

حسان نوید عالم نے  کہا کہ ڈاکٹروں نے علاج کے لیے ابتدائی تخمینہ تقریباً 40 لاکھ روپے بتایا ہے جو ہماری استطاعت سے بہت زیادہ ہے۔

 پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے شہرہ آفاق کھلاڑی کے صاحبزادے حسان نوید عالم کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بابا کا علاج کرانے میں مدد کی ضرورت ہے۔

حسان نوید عالم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی علاج کرانے میں مدد کریں۔

مزیدخبریں