اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور دبنگ اعلان کردیا ۔کہتے ہیں نجی تقریبات میں سیکیورٹی اور بغیر پروٹوکول کے جانے کا اعلان کرتا ہوں ۔
وزیر اعظم نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم اور عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ کسی نجی تقریب میں نہیں شریک ہوں گا۔
To save taxpayer money & avoid inconvenience to the public I will not be going to any private function with protocol & security. I am also reviewing protocol & security for ministers, governors & PTI CMs to decide how we can minimise expenditure & end public inconvenience.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 6, 2021
وزراء ، گورنرز اور پی ٹی آئی کے وزراء اعلیٰ کے پروٹوکول اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لے رہا ہوں تاکہ فیصلہ کیا جاسکے کہ ہم اخراجات کو کس طرح کم کرسکتے ہیں ۔عوامی تکلیف کو ختم کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کابینہ اس سلسلے میں ایک جامع پالیسی پر فیصلہ کرے گی عوام کو مرعوب کرنے والے نو آبادیاتی کلچر کے نظام کا خاتمہ کریں گے ۔