لندن: برطانوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 18 رکنی نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں 9 نئے کھلاڑی شامل ہیں جو پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔
ای سی بی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ۔ اسکواڈ کا اعلان اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے کپتان ایون مورگن سمیت تین کھلاڑی اور چار آفیشلز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے باعث پوری انگلش ٹیم کو قرنطینہ کردیا گیا۔
ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کرس سلور ووڈ کو ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں دی گئی ہیں۔
Unprecedented times but a proud moment for our nine potential debutants.#ENGvPAK pic.twitter.com/ZoNbJln0HO
— England Cricket (@englandcricket) July 6, 2021
دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے نئے اسکواڈ میں نو کھلاڑی ایسے ہیں جو ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے دوران شروع ہونے والی سیریز میں پہلا موقع ہوگا جب اتنی زیادہ تعداد میں کھلاڑیوں کو ون ڈے کیپ دی جائے گی۔
انگلش سکواڈ
کپتان بین اسٹوکس، ثاقب محمود، گریک اورٹن، ڈیوڈ پین، جون سمپسن، زیک کرالی، لوئس گریگوری، ڈین لارنس، جیمزونس، میٹ پارکنسن، ڈیوڈملان،فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیک بال، ڈینی برگس، بریڈن چیس،ٹام ہیلم اور ول جیکس ۔
We have named a new 18-strong group for the Royal London Series against Pakistan.
— England Cricket (@englandcricket) July 6, 2021
انگلینڈ بورڈ پہلے کی واضح کرچکا ہے کہ پاکستان سے ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو شام پانچ بجے کارڈف میں کھیلا جائے گا۔