بلاول بھٹو چینی حکمران جماعت کی سوسالہ تقریبات میں شرکت اور خطاب کریں گے

04:45 PM, 6 Jul, 2021

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چین کی کیمونسٹ پارٹی کے سوسال پورے ہونے کے جشن میں شرکت کریں گے ۔اس مو قع پر وہ خطاب بھی کریں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب کے سلسلے میں عالمی سیاسی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں ہونے والے دنیا بھر کی 500 سے زائد سیاسی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، اجلاس میں موجود عالمی سیاسی جماعتوں کے 10 ہزار سے زائد سیاسی کارکن اور نمائندے چیئرمین پی پی کا خطاب براہ راست سنیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو صدر جمہوریہ چین اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ کی دعوت پر سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے، جب کہ بلاول کا خطاب چین کی حکومت براہ راست نشر کرے گی۔

یاد رہے کہ چائنیز کمیونسٹ پارٹی کا قیام 1921 میں عمل میں آیا تھا، اور یہ 1949 سے عوامی جمہوریہ چین پر حکمرانی کر رہی ہے، یکم جولائی کو اس سے اپنی 100 ویں سالگرہ منائی۔

مزیدخبریں