کابل : طالبان کی جانب سے آئندہ ماہ افغان حکومت کو امن کے لیے روڈ میپ کا تحریری مسودہ دیئے جانےکا امکان ہے،
برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہےکہ آنے والے دنوں میں افغان حکومت سے امن مذاکرات میں تیزی آئے گی، ہوسکتا ہے دونوں جانب سے امن و امان کے لیےکسی تحریری منصوبےکی تیاری میں ایک ماہ لگ جائے۔
طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ میدان جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باجود طالبان بات چیت اور مذاکرات کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں۔
دوسری جانب طالبان ترجمان کے بیان پر افغان حکومت کا کہنا ہےکہ اگر طالبان امن کے لیے کوئی تحریری روڈ میپ دیتے ہیں تویہ خوش آئند ہوگا۔
علاوہ ازیں ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ کا کہنا ہےکہ طاقت کے ذریعے مسلط کی گئی کسی بھی حکومت کو دنیا قبول نہیں کرےگی، آنے والی افغان حکومت سے اسی صورت تعاون کیا جائیگا جب وہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے گی۔