بلاتفریق احتساب اور یکساں ترقی کے انقلابی اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو چکیں: فردوس عاشق اعوان

02:05 PM, 6 Jul, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاتفریق احتساب اور یکساں ترقی کے انقلابی اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بدقسمت اپوزیشن ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا، اپوزیشن کو بجٹ پر تنقید کیلئے کچھ نہیں ملا جس کے باعث اس کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن ثابت ہو گا، ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہ کریں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملکی اداروں کو بااختیار بنانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور حکومت نے اداروں کی بہتری کیلئے کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔ 

مزیدخبریں