روس میں مسافر طیارہ گر کرتباہ ،28 ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

01:34 PM, 6 Jul, 2021

ماسکو: روس میں مسافر بردارطیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا ،طیارے میں عملے سمیت اٹھائیس افراد سوارتھے، ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے مشرقی حصے میں کامچٹکا جزیرے میں مسافر طیارہ سمندر میں جاگرا، مسافر طیارے میں عملے سمیت اٹھائیس افراد سوارتھے، مسافر طیارے کا کچھ دیر قبل ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔


ائیر ٹریفک نے طیارے کی سمندر میں گرنے کی تصدیق کردی ہے ، حکام کا کہنا ہے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

روس کی ہنگامی وزارت نے بتایا کہ طیارہ انٹونیو این 26 علاقائی دارالحکومت پیٹرو واولوسک کامچتسکی سے شمالی کامچٹکا کے ایک گاؤں جا رہا تھا ، جب اس کا ہوائی ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹا، مسافروں میں گاؤں کے میئر اولگا موکیریفا بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں