شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا پتنگ بازی کا سامان تیار کرنیوالے کارخانے پر چھاپہ، دو ملزم گرفتار

11:51 AM, 6 Jul, 2021

لاہور: تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خونی کھیل پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر دو ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

نیو نیوز کے مطابق مذکورہ کارخانے میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں پتنگیں اور خام مال برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں ملزموں کیخلاف کائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایچ و شاہدرہ ٹاؤن نے ایس پی سٹی کی ہدایات پر پتنگ بازوں کیخلاف یہ خفیہ آپریشن کیا۔ یہ کارخانہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے کلفٹن کالونی میں قائم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سجاد اور ندیم دوسرے شہروں میں خونی کھیل پتنگ بازی کا سامان سپلائی کرتے تھے۔

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن صدیق بھٹہ کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی سٹی کی ہدایت پہر روزانہ کی بنیاد پہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے خونی کھیل میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہی برتی جائے گی۔ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل پتنگ بازی سے دور رکھیں۔

مزیدخبریں