پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج سے ہفتہ شہدا منا رہے ہیں

10:16 AM, 6 Jul, 2021

سرینگر: پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج سے 'ہفتہ شہدا' منا رہے ہیں ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر ، آزاد کشمیر ، پاکستان اور بیرون ملک سے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق دن منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے ۔ کل احتجاجی ریلیاں ، جلوس نکالے جائیں گے اور آزادی کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعرات 8 جولائی کو شہید برہان وانی اور ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا ۔ برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کی طرف مارچ کیا جائے گا ۔ مزار شہدا نقشبند صاحب سری نگر کی طرف مارچ کیا جائے گا ۔ 13 جولائی کو 1931 کے شہدا کی یاد میں تاریخی یوم شہدا منایا جائے گا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتہ شہدا کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔

مزیدخبریں