کوئٹہ: نواحی علاقے ہزارہ گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ گنجی میں میں رات گئے سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔ دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا دہشت گرد صوبت میں تحریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
بعدازاں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کوئٹہ سے مزید نفری طلب کر لی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 18 جون کو کوئٹہ سے تقریباً 60 کلو میٹر دور مارواڑ کے پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا۔
سی ٹی ڈی کا بتانا تھا کہ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد فرار ہو گئے تھے۔ اس کارروائی میں دہشتگردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔