جسٹس یحییٰ آفریدی کی میشا شفیع ہراسمنٹ کیس سننے سے معذرت

01:21 PM, 6 Jul, 2020

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سیہراسمنٹ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کا آغاز کیا تو ان کے ساتھی جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔ میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ کے 11اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے وومین محتسب اور گورنر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ وومین محتسب نے مئی اور گورنر پنجاب نے جولائی 2018کو میشا شفیع کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

ویمن محتسب اور گورنر نے میشا شفیع کی درخواست کو incompetent قرار دیا تھا۔میشا شفیع نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں گورنر پنجاب اور وومین محتسب اور علی ظفر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں