متنازع بیان،گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

12:35 PM, 6 Jul, 2020

لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اپنے متنازع بیان پر یونس خان سے معافی مانگ لی۔

49 سالہ گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ ان کے انٹرویو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیا اور اصل حقائق کے بجائے باتوں کو دوسرا رخ دیاگیا۔

واضح رہے کہ گرانٹ فلاور نے گزشتہ دنوں الزام لگایا تھا کہ جب 2016ء میں آسٹریلیا کے دورے پر برسبین ٹیسٹ کے دوران انہوں نے یونس خان کو بیٹنگ کے حوالے سے مشورہ دینا چاہا تو سابق کپتان نے ان کے گلے پر چھری رکھ دی تھی۔

گرانٹ فلاور کے مطابق انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس قصے کو میڈیا میں اس قدر اچھالا جائیگا حالانکہ یہ واقعہ انہوں نے انٹر ویو ختم ہونے کے بعد بیان کیا تھا جس کو غلط انداز میں بڑھا چڑھا کر پیش کر دیاگیا۔ یہ ایک دلچسپ واقعہ تھا تاہم کوچنگ میں ایسا ہوتا ہے اور وہ خود پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ گرانٹ فلاور2014ءسے 2019ءتک قومی ٹیم کے ساتھ رہے۔ گرانٹ فلاور نے کہا کہ کوچنگ کے دوران یونس خان کو کچھ بھی بتانا سب سے مشکل کام تھا تاہم وہ ایک زبر دست کھلاڑی تھے۔

مزیدخبریں