اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹ کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ میرا کووڈ19- کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ۔
<327> I have tested positive for COVID-19. Under med advice I have isolated myself at home & taking all precautions. I have mild symptoms. Please keep me in your kind prayers. Colleagues, keep up the good work! You are making a big difference & I am proud of you.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) July 6, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ساتھی اپنا بہترین کام جاری رکھیں، آپ بڑی تبدیلی لارہے ہیں اور مجھے آپ پر فخر ہے۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے لوگوں سے دعائوں کی اپیل بھی کی ہے۔واضح رہے کہ اب تک کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر وائرس سے صحتیاب ہوئے جبکہ چند ایک وائرس کے سبب انتقال کرگئے۔