راولپنڈی:بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں شہری آباد ی کو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجہ میں دوکمسن لڑکوں اور دو معمر خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ رات بھارتی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں دو کمسن لڑکوں اور دو معمر خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔