اسلام آباد : ترکش اداکارہ اسرا بلجک نے پاکستانی مداحوں کوجلد بڑی خبر سنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ڈرامہ”ارطغرل غازی “ میں حلیمہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو ٹویٹر پر کرکٹ فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا خیال ہے اگر ارطغرل غازی کے حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بن جائیں۔
اداکارہ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس بارے بہت جلد ان کے لئے خوشخبری لارہی ہیں جس پر کرکٹر وہاب ریاض نے لکھا کہ انہیں اس خوش خبری کا انتطار رہے گا۔