پی ٹی آئی حکومت کی اب تک کی کارکردگی زیرو ہے، مولانا فضل الرحمان

10:15 AM, 6 Jul, 2020

پشاور: جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اب تک کی کارکردگی زیرو ہے،اگر حکومت نے 5 سال مکمل کیے تو ملک نہیں بچے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت تباہ کر دی اور عوام دشمن بجٹ دیا،حکومت کی اب تک کی کارکردگی زیرو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو نیب کے ذریعے پریشان کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں کسی قسم کی کمی قبول نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے۔

مزیدخبریں