لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس نے سیاسی منظر نامہ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ، مریم نواز کے سخت موقف کا تذکرہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، مریم نواز لاہور میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد والدہ کی قبر پر پہنچ گئیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر بیٹھے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے آج سرخرو کردیا"۔
انہوں نے کہا کہ "ہم سب اللہ کا جتنا شکر کریں کم ہے ،امی سے زیادہ خوش آج کون ہو گا؟پریس کانفرنس سے سیدھا امی کے پاس گئی“۔