حکومت ہر حد پار گئی ، 6جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک پیش کرینگے:فضل الرحمن

09:42 PM, 6 Jul, 2019

سکھر : سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنماﺅں کی پریس کانفرنس نے حیرت زدہ کر دیا ہے ، ہر چیز کی حد ہوتی ہے ، موجودہ حکومت ہر حد پار کر گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام کا حصہ نہیں بنیں گے ، ملک کی موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے ، 9جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک پیش کریں گے ۔

پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ یہ حکومت ٹھیک نہیں ، تحریک پیش کرنے کا فیصلہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں ہوا ، انھوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماﺅں کی پریس کانفرنس نے حیرت زدہ کر دیا ہے ، ہر چیز کی حد ہوتی ہے ، موجودہ حکومت ہر حد پار کر گئی ہے ۔

مزیدخبریں