مریم نواز ،نواز شریف کے متعلق فیصلہ کرنیوالے جج کی تہلکہ خیز ویڈیو سامنے لے آئیں

08:32 PM, 6 Jul, 2019

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پاناما مقدمے میں نواز شریف کو جیل بھیجنے والے جج ارشد ملک کی ایک لیگی کارکن ناصر بٹ کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں جج فیصلہ لکھنے سے متعلق کچھ ”نامعلوم افراد“ کی طرف سے دباﺅکے بارے میں بتا رہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس جج کے فیصلے کے مطابق نواز شریف 7سال کی سزا کاٹ رہے ہیں وہ خود ہی اپنے جھوٹے فیصلے کی خامیوں پر سے پردہ اٹھا رہے ہیں , مریم نواز نے جج ارشد ملک اور لیگی کارکن ناصر بٹ کی گفتگو پر مبنی ویڈیو چلا دی اور کہا کہ یہ ویڈیو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں .

مریم نواز نے کہا کہ جج نے ناصر بٹ کو بتایا کہ کچھ لوگوں نے مجھے کسی جگہ پر بلایا ، میرے سامنے چائے رکھی اور سامنے سکرین پر ایک ویڈیو چلا دی ، وہ لوگ اٹھ کر باہر چلے گئے اور تین چار منٹ بعد واپس آئے تو ویڈیو ختم ہو چکی تھی ، انھوں نے مجھ سے پوچھا کوئی مسئلہ تو نہیں ہے ناں؟ کوئی بات نہیں ایسے ہوتا ہے ۔

جج نے ویڈیو میں بتایا کہ کچھ لوگ آپ کے لیے خود کشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑتے ہیں اور وہ آپ کو اس جگہ لے جاتے ہیں جہاں پر وہ لے کر جانا چاہتے ہوتے ہیں ۔

مزیدخبریں