لندن : پاکستانی فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی کو لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ کے اعزازی بورڈ پر جگہ مل گئی ، فاسٹ باﺅلر کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں لینے پر اعزاز سے نواز ا گیا .
لارڈز اعزازی بورڈ پر سچن ٹنڈولکر کا نام بھی کنندہ ہے جبکہ اس کے ساتھ فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی کا نام بھی تحریر کیا گیا ہے ۔کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں شاہین آفریدی نے پانچ وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی 94رنز سے فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔
???? Welcome to the Limited-Overs Honours Boards, Shaheen Afridi!@TheRealPCB bowler becomes youngest player to take an ODI five-wicket haul at Lord's!
— Lord's Cricket Ground ???? (@HomeOfCricket) July 5, 2019
Take a bow, young man ????#LoveLords#PAKvBAN
شاہین آفریدی نے 35رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ کے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر باقاعدہ نوٹیفکیشن شائع کیا گیا ہے جس میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی کو خوش آمدید کہا جار ہا ہے ۔